جس کو وزنی چیز اٹھانے یا چیخ کر بولنے اور شہوت کی بات ہونے سے پیشاب کے قطرے نکل آتے ہیں تو اس کے لئے نماز کی کیا صورت ہے؟
مسئلہ: از چاند علی رضوی سنی نورانی مسجد سوریا نگر وکرولی بمبئی
۸۳ خالدہ کو وزنی چیز اٹھانے یا چیخ کر بولنے اور شہوت کی بات ہونے سے پیشاب کے قطرے نکل آتے ہیں تو اس کے لئے نماز کی کیا صورت ہے؟
الجواب: خالدہ کو چاہئے کہ لنگوٹ باندھے رہے اگر اس کے باوجود پیشاب کے قطرے نکلیں تو جو کپڑا پیشاب سے ناپاک ہو جائے اسے اتار کر پاک کپڑے کے ساتھ نماز پڑھے۔ وھو تعالٰی اعلم۔
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
۲۰؍ جمادی الاخری ۱۴۰۱ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۱۷۲)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند