عورت کو اذان دینا کیسا ہے؟
مسئلہ: از شوکت علی موضع پورینہ پوسٹ دیواکل پور ضلع بستی؟
ہندہ نماز کے لئے مسجد میں اذان دیتی ہے تو اس کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے؟ مدلل تحریر فرمائیں۔
الجواب: نماز کے لئے ہندہ کی اذان صحیح نہیں اور جائز بھی نہیں کہ عورت کو آواز بلند کرنا حرام ہے‘ اور جو نمازیںاس کی اذان پر پڑھی گئیں وہ نمازیں بغیر اذان پڑھی گئیں ردالمحتار جلد اوّل ص ۲۵۷ میں ہے:
اما النساء فیکرہ لھن الاذان وکذا الاقامۃ لما روی عن انس و ابن عمر من کراھتھما لھن ولان مبنی حالھن علی السترور فع صوتھن حرام ا ھ۔ اور طحطاوی مراقی ص ۱۰۸ میں ہے: قال فی السراج اذالم یعید وا اذان المراء ۃ فکانھم صلوا بغیر اذان وجزم بہ فی البحر والنھر ا ھ۔ وھو تعالٰی اعلم۔
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۱۸۲)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند