سجدہ میں اگر ناک زمین پر نہ لگے تو نماز ہو گی یا نہیں؟

سجدہ میں اگر ناک زمین پر نہ لگے تو نماز ہو گی یا نہیں؟

مسئلہ: از محمد فیاض اندھاری پور۔ ضلع غازی آباد۔
سجدہ میں اگر ناک زمین پر نہ لگے تو نماز ہو گی یا نہیں؟

الجواب: سجدہ میں ناک زمین پر لگا کر ہڈی تک دبانا واجب ہے تو اگر کسی نے اس طرح سجدہ کیا کہ اس کی ناک زمین پر نہ لگی یا زمین پر لگی مگر ناک ہڈی تک نہ دبی تو نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوئی۔ اسی طرح فتاویٰ رضویہ اوّل ص ۵۵۶ اور بہار شریعت حصہ سوم ص ۷۱ میں ہے: ھٰذا ما عندی وھو تعالٰی اعلم

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۲۵۱)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top