کیا سنیما دیکھنے والا امامت کر سکتا ہے یا نہیں؟

کیا سنیما دیکھنے والا امامت کر سکتا ہے یا نہیں؟

مسئلہ: از پیر محمد ٹیلر ماسٹر پوسٹ و مقام کوئٹری ضلع بھیلواڑہ (راجستھان)
خالد علی الاعلان سینما دیکھا کرتاہے تو کیا وہ عیدین کی امامت کر سکتا ہے؟ اور کیا اس کے پیچھے نماز ادا ہو جائے گی؟ پھر وہ کہتا ہے کہ میں خطبہ پڑھا دوں تو خطبہ پڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا
الجواب: سینما دیکھنا ناجائز ہے‘ اور جو شخص علی الاعلان سینما دیکھتا ہو اسے عیدین کی امامت کے لئے کھڑا کرنا ناجائز ہے اس لئے کہ اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہو گی کہ وہ فاسق معلن ہے‘ اور فاسق معلن کو خطبہ پڑھنے کے لئے کھڑا کرنا بھی جائز نہیں کہ اس میں اس کی تعظیم ہے‘ اور فاسق کی تعظیم جائز نہیں ہے۔ وھو سبحانہ وتعالٰی اعلم

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۲۹۳)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹ

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top