مطلقہ بیوی سے ناجائز تعلق رکھنے والے کی امامت کیسی؟

مطلقہ بیوی سے ناجائز تعلق رکھنے والے کی امامت کیسی؟

مسئلہ: از خدا بخش انصاری کالپی محلہ مرزا منڈی ضلع جالون
زید نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی اور طلاق دیئے تقریباً چار سال کا عرصہ ہو گیا ہے زید کی بیوی باہر چلی گئی لیکن زید مہینہ میں دو ایک مرتبہ اس کے پاس جایا کرتا ہے زیدنے خود بیوی کو باہر سے بلوا کر کسی مکان یعنی محلہ میں بیوی کو رکھ لیا ہے زید برابر اس کے گھر جاتا ہے‘ اور بات کرتا ہے‘ اور اس کے یہاں کھانا پکوا کر کھاتا بھی ہے ایسی حالت میں کیا زید کے پیچھے نماز جائز ہے
یا نہیں؟ شرعی حکم سے مطلع فرمائیں۔ بینوا توجروا

الجواب: زید اگر اپنی مطلقہ بیوی سے ناجائز تعلقات رکھتا ہے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں۔ وھو تعالٰی اعلم۔

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
۲۷؍ ذی الحجہ ۱۳۹۹ھ؁
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۳۰۰)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top