زید بالغ ہے مگر ابھی اس کے داڑھی نہیں نکلی ہے تو اس کے پیچھے نماز ہو گی یا نہیں؟
مسئلہ: از محمد اسرائیل حشمتی پوسٹ و مقام ڈونگلہ چتور گڑھ (راجستھان)
زید بالغ ہے مگر ابھی اس کے داڑھی نہیں نکلی ہے تو اس کے پیچھے نماز ہو گی یا نہیں؟
الجواب: زید اگر بالغ صحیح العقیدہ‘ صحیح الطہارۃ‘ صحیح القرأت ہے اور اس میں کوئی وجہ مانع امامت نہیں تو اس کے پیچھے نماز ہو جائے گی اگرچہ اس کی ابھی داڑھی نہیں نکلی ہے۔ ہاں اگر زید حسین و جمیل اور خوبصورت ہو کہ فساق کے لئے محل شہوت ہو تو اس کی امامت خلاف اولیٰ ہے کما فی الفتاویٰ الرضویۃ ج ۳ ص ۲۲۰۔ وھو تعالٰی اعلم بالصواب۔
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
۲۹؍ ربیع الآخر ۱۴۰۱ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۳۰۲)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند