اگر کوئی درمیان صف میں نماز پڑھ رہا ہے تو اس کے اختتام نماز کا انتظار کریں گے یا اس کے پڑھتے ہوئے نماز کی نیت باندھ لیں گے؟بالغوں کی صف پر ہوجائے اور  نابالغوں کی صف پوری نہ ہو بلکہ دائیں بائیں جگہ خالی ہو تو آنے والا بالغ کہاں کھڑا ہو؟

اگر کوئی درمیان صف میں نماز پڑھ رہا ہے تو اس کے اختتام نماز کا انتظار کریں گے یا اس کے پڑھتے ہوئے نماز کی نیت باندھ لیں گے؟
بالغوں کی صف پر ہوجائے اور  نابالغوں کی صف پوری نہ ہو بلکہ دائیں بائیں جگہ خالی ہو تو آنے والا بالغ کہاں کھڑا ہو؟

مسئلہ: از محمد سلیم حبیبی (ہوڑہ)
اول(۱) اگر جماعت کا وقت ہونے پر بکر اقامت کہہ دے اور ایک شخص درمیان صف میں نماز پڑھ رہا ہے تو اس کے بعد والے لوگ اس کے اختتام نماز کا انتظار کریں گے یا اس کے پڑھتے ہوئے نماز کی نیت باندھ لیں گے اور اپنی نماز پوری کر کے وہ شخص بھی اپنی جگہ درمیان میں ہاتھ باندھ کر شامل ہو جائے گا۔ اگر ایسا ہو تو قطع صف ہو گا یا نہیں؟

دوم(۲) پہلی صف بالغوں سے پر ہے دوسری صف میں نابالغ بچے کھڑے ہیں۔ اب بعد میں آنے والے بالغ حضرات صف میں کہاں کھڑے ہوں؟ جب کہ لڑکوں کی صف پوری نہیں ہے بلکہ دائیں بائیں جگہ خالی ہے۔
الجواب: (۱) اس کا انتظار نہیں ہو گا۔ اس کے

پڑھتے ہوئے دوسرے لوگ نماز کی نیت باند لیں گے اور وہ شخص اپنی نماز پوری کر کے شامل ہو جائے گا‘ اور یہ صورت قطع صف میں داخل نہیں۔ واللّٰہ تعالٰی اعلم۔
دوم(۲) بعد میں آنے والے بالغ حضرات لڑکوں کی صف میں کھڑے ہوں کہ اس مسئلہ میں نابالغ بالغ کے حکم میں ہے
لان النبی صلی اللّٰہ تعالٰی علیہ وسلم صلی بانس والیتیم واقامھاما خلفہ۔
مشکوٰۃ شریف باب الموقف میں ہے
عن انس قال صلیت وانا ویتیم فی بیتنا خلف النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم وام سلیم خلفنا۔ (ورواہ مسلم)
بحر الرائق میں ہے:
: ظاھر حدیث انس انہ یستوی بین الرجل والصبی ویکونان خلفہ فانہ قال فصفت انا والیتیم وراء ۃ والعجوز من ورائنا ویقتضی ایضًا ان للصبی الواحد لایکون منفرداً عن صف الرجال بل یدخل فی صفھم۔ ا ھ۔
تو جب ایک بالغ اور نابالغ کی صف قائم ہو سکتی ہے‘ اور ایک نابالغ مردوں کی صف کے درمیان کھڑا ہو سکتا ہے تو صورت مسئولہ میں چند بالغ نابالغوں کے برابر بھی کھڑے ہو سکتے ہیں اور یصف الرجال ثم الصبیان کاحکم وجوبی نہیں۔ وھو تعالٰی اعلم

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۳۳۷)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top