جماعت ہو رہی ہے‘ اور مسجد میں نیچے جگہ نہیں ہے تو کیا بقیہ لوگ چھت پر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
مسئلہ: از محمد عبدالجبار مدرس مصباح العلوم بابا گنج ضلع بہرائچ
جماعت ہو رہی ہے‘ اور مسجد میں نیچے جگہ نہیں ہے تو کیا بقیہ لوگ چھت پر نماز پڑھ سکتے ہیں؟
الجواب: اگر جماعت کے لئے جگہ تنگ ہو نیچے نہ ہو تو باقی لوگ مسجد کی چھت پر صف بندی کر کے نماز پڑھ سکتے ہیں یہ بلاکراہت جائز ہے۔ بشرطیکہ چھت پر اقتداء کرنے والوں کے لئے امام کا حال مشتبہ نہ ہو اور نیچے جگہ ہوتے ہوئے اوپر جماعت قائم کرنا مکروہ ہے۔ فتاویٰ رضویہ میں بحوالۂ عالمگیری منقول ہے:
الصعود علی کل مسجد مکروہ ولھٰذا اذا اشتد الحریکرہ ان یصلوا بالجماعۃ فوقہ الااذاضاق المسجد فحینئذ لایکرہ الصعود علٰی سطحہ۔ کذا فی الغرائب۔ واللّٰہ تعالٰی اعلم۔
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
۹؍ صفر المظفر ۱۳۸۳ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۳۴۶)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند