تین طلاق دینے کے باوجود اسی کو رکھے ہوئے ہے تو کیا حکم ہے؟
مسئلہ: از سمیع محمد مہنیا بزرگ۔ ضلع بستی
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایک عورت ومرد ساتھ رہتے تھے دونوں نے جھگڑا کیا مرد نے اپنی عورت کو تین بار سے زیادہ کہا کہ ’’میں نے تجھے طلاق دی‘‘ پھر اس کے بعد مرد اسی عورت کو رکھے ہوئے ہے اس کے لئے شرعاً کیا حکم ہے؟
الجواب: اس مرد و عورت پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے الگ ہو جائیں اور دونوں علانیہ توبہ و استغفار کریں اگر مرد پھر اس عورت کو رکھنا چاتا ہے تو بعد حلالہ اس سے نکاح کرے ۔
قال اللّٰہ تعالٰی: فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلاَ تَحِلُّ لَہٗ مِنْم بَعْدُ حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہٗط۔
اور اگر بغیر حلالہ رکھے تو سب مسلمان اس کا بائیکاٹ کریں ورنہ وہ بھی گنہگار ہوں گے۔ واللّٰہ تعالٰی اعلم۔
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
۲۱؍ جمادی الاولیٰ ۱۳۹۶ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۲،ص:۱۲۴)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند