امام کی دائیں جانب مقتدی زیادہ ہوں اور بائیں جانب کچھ کم ہوں یا دونوں جانب برابر ہوں تو نئے آنے والے مقتدی کو کہاں کھڑا ہونا چاہئے؟

امام کی دائیں جانب مقتدی زیادہ ہوں اور بائیں جانب کچھ کم ہوں یا دونوں جانب برابر ہوں تو نئے آنے والے مقتدی کو کہاں کھڑا ہونا چاہئے؟

مسئلہ: از غلام مرتضیٰ۔ سیوان (بہار)
اگر امام کی دائیں جانب مقتدی زیادہ ہوں اور بائیں جانب کچھ کم ہوں یا دونوں جانب برابر ہوں تو نئے آنے والے مقتدی کو کہاں کھڑا ہونا چاہئے؟

الجواب: بائیں جانب مقتدی کچھ کم ہوں تو آنے والے مقتدی کو بائیں جانب کھڑا ہونا افضل ہے کہ وہ اقرب الی
الامام ہے‘ اور دونوں جانب برابر ہونے کی صورت میں دائیں جانب کھڑا ہونا افضل ہے بحرالرائق میں ہے: اذا استوی جانبا الامام فانہ یقوم الجائی عن یمینہ وان ترجح الیمین فانہ یقوم عن یسارہ اور عالمگیری میں ہے:
افضل مکان المامون حیث یکون اقرب الی الامام فان تساوت المواضع فی یین الامام وھو الاحسن ھٰکذا فی المحیط۔ ھٰذا ماعندی والعلم بالحق عنداللّٰہ تعالٰی ورسولہٗ جل جلالہ وصلی اللّٰہ علیہ وسلم۔

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۳۴۵/۳۴۴)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top