ایک بد عمل عالم کے متعلق حکم

ایک بد عمل عالم کے متعلق حکم
مسئله از ریاض انصاری ، رضا الیکٹرک ، مدرسہ بحر العلوم، مئو، یوپی
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید عالم اہل سنت ہے اور بکر دیو بندی ہے۔ بکر کہتا ہے کہ صلاۃ وسلام ناچ گانے کی طرح ہے، میلاد شریف میں اینٹ پھر چلانے کی باتیں کرتا ہے اولیاء کرام کو گالیاں بھی دیتا ہے، اور علماے اہل سنت کو بھی گالیاں دیتا ہے، زید ایسے شخص کو اپنے گھر بلا کر کھلاتا پلاتا ہے، ایسے شخص کے گھر جا کر دعا تعویذ کرتا ہے اور اسکے ساتھ اٹھنا بیٹھنا آنا جانا ہے۔ زید مسلک اہل سنت کا دعویدار عالم عاشق رسول بنتا ہے چترویدی بھی ہے اور بڑے بڑے پروگرام میں جا کر اچھی اچھی باتیں لوگوں کو بتاتا ہے، فقط عشق رسول ہی پر تقریر کرتا ہے اور کہتا ہے کہ دیو بندیوں سے پرہیز کرو جب کہ خود نہیں کرتا۔ نماز جمعہ کے علاوہ ایک وقت نہیں ادا کرتا اور ادارۂ اہل سنت کا استاد حدیث بھی ہے جب کہ گھر کے پڑوس میں اہل سنت کی نوری جامع مسجد ہے، اور ٹی وی بھی لگا کر ہر طرح کا پروگرام دیکھتا ہے۔ تاش بھی کھیلتا ہے ، ایسے عالم کے بارے میں قرآن وحدیث کا کیا علم ہے۔
باسمه تعالی و تقدس
الجواب بعون الملک الوهاب
زید اپنی ان خبیث اور گندی حرکات اور ناجائز و حرام امور کے ارتکاب کی بنا پر سخت فاسق وفاجر ہے، ظالم و جفا کار مستخق نار و غضب جبار ہے اس سے سلام کلام نششت و برخاست موانست و مجالست سب نا جائز ہے۔ ارشاد باری تعالی ہے:
﴿وَما يُنسِينكَ الشَّيْطن قلا نقعد بَعْدَ الذِّكْرِي مَعَ الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ)
(سورة الانعام، آیت: ۶۸)
اس آیت کریمہ کے تحت علامۂ زمان معروف بہ “ملا جیون علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:
وان القوم الظلمين يعم المبتدع والفاسق والكافر و القعود مع كلهم ممتنع
(التفسيرات الاحمديه، ص : ٣٦٣)
زید سے تقریر کرانا اور اس کی اقتدا میں نماز پڑھنا ناجائز ہے۔
تبیین الحقائق میں ہے:
“لان في تقديمه للامامة تعظيمه وقد وجب عليهم اهانته شرعا
(تبیین الحقائق، ج ۱، ص ۳۴۵)
جو لوگ اسے امام بنائیں گے وہ بھی مجرم وگنہ گار ہوں گے۔
علامہ اجل سیدنا ابراہیم حلبی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:
” لو قدموا فاسقا یاثمون بناء على ان الكراهة في تقديمہ كرامة تحریم
(غنية المستملي،ص : ۴۲)
اور جو نماز اس کے پیچھے پڑھی گئی اس کا اعادہ کرنا واجب ہے۔
در مختار میں ہے :
” كل صلاة ادیت مع كراهة التحريم تجب اعادتها
(الدر المختار مع رد المحتار كتاب الصلاۃ،ج: ۱،ص: ۳۳۷)
حاصل یه که زید سے سلام و کلام ناجائز اسے امام بنانا ناجائز اس کو منبر خطابت پر بیٹھانا اس سے تقریر کرانا سب ناجائز ہے۔
واللہ تعالى اعلم بالصواب واليه المرجع والمآب
كتبه:
محمد اختر حسین قادری ۱۹؍ جمادی الآخرة ۱۴۲۴ھ
الجواب صحیح:
محمد قمر عالم قادری
ناشر:
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top