تصویر کے متعلق چند سوالات کے جوابات   TASWEER KE MUTALIQ SAWAALAT KE JAWABAT  तस्वीर के मुतअलिक़ सवालात के जवाबात

 تصویر کے متعلق چند سوالات کے جوابات 

 TASWEER KE MUTALIQ SAWAALAT KE JAWABAT 

तस्वीर के मुतअलिक़ सवालात के जवाबात

📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱
📿السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ📿
📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱
کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام مسئلہ ہٰذا میں کہ👇👇

🔮(1)موبائل(MOBILE)کیمرہ (CAMERA)📱سے تصویر کھینچنا یا کھینچوانا کیسا ہے؟
MOBILE,CAMERA SE TASWEER PHOTO KHINCHNA YA KHICHNWANA KAISA HAI?
मुबाईल,कैमेरा से तस्वीर फोटो खींचना या खिंचवाना कैसा है?
🔮(2)فون میموری💾 (PHONE MEMORY)💾یا صرف میموری(MEMORY) 💾میں تصویر رکھنا کیسا ہے ؟

🔮(3)ایک موبائل 📤سے دوسرے موبائل📥 (TRANSFER)💱میں بھیجنا کیسا ہے ؟

🔮(4)موبائل 📱(MOBILE)کے پروفائل (PROFILE)🗓
اسٹیٹس (STATUS)
کالر امیج (CALLER IMAGE)☎️
وغیرہ پر تصویر رکھنا کیسا ہے ؟

🔮(5)موبائل کے
واٹساپ (WHAT’SAAP)🌍
فیس بک(FACEBOOK)🎭 ٹویٹر(TWITTER)📭
یو ٹیوب (YOU TUBE) 🌐
وغیرہ کی پروفائل(PROFILE)🏖
پر تصویر رکھنا کیسا ہے ؟

🔮(6)ویڈیو کیمرہ📹 (VIDEO CAMIRA)سے جو آجکل ویڈیو گرافی🎞(VIDEO GRAPHY) 🎞کرتے ہیں کرنا کیسا نیز اس ویڈیو کو
ٹک ٹوک (TIK TOK)💻
ویگو ویڈیو(VIGO VIDEO)🎬 انسٹاگرام(INSTAGRAM)💿
بیگو لایو (BIGO LIVE)📀
لایو می(LIVE ME) 📡
لائک ویڈیو (LIKE VIDEO)📺
واٹساپ (WHAT’SAAP)🌍
فیس بک(FACEBOOK)🌐 ٹویٹر(TWITTER)📫
یو ٹیوب (YOU TUBE) 🔎
وغیرہ پر اپ لوڈ (UPLOAD)کرتے
ہیں اس طرح کرنا کیسا ہے؟👇👇

🔮قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱
*سائل – غلام محمد عطاری *
📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱
*وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ*
*الجواب بعون الملک الوہاب*
📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱
📚📚✒ مذکورہ بالا صورت مستفسرہ میں جواب یہ ہے کہ 👇👇

🔮1🔮ہر جاندار کی تصویر کھینچنی بالاتفاق حرام قطعی اور کھینچوانی حرام ظنی کہ معصیت پر اعانت ہے

🔰اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان

پارہ نمبر 4 آیت نمبر 2 سورۃ المائدہ

🔰خواہ تصاویر اپنے پیرومرشد کی ہو یا والدین اور بچوں کی یا اور کسی کی بھی ہو تصویر کشی کی حرمت پر احادیث کریمہ حد تواتر تک پہنچی ہوئی ہیں جو کتب صحاح ستہ کے علاوہ دیگر معتمد کتب احادیث میں درجنوں صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین سے روایت ہیں اسی لیے ائمہ اعلام علمائے کرام رحمہم اللہ تعالی نے جاندار تصویر کشی کو مطلقا حرام قرار دیا ہے خواہ وہ یکجہتی ہو یا شش جہتی سایہ دار ہو یا بے سایہ دستی (ہاتھ کے ذریعہ ) ہو یا عکسی (کیمرہ یا موبائل کے ذریعہ )ہو 👇👇👇👇👇👇👇👇👇

🔰 عن ابي طلحۃ قال قال رسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم لا تدخل الملائكۃ بيتا فيه كلب ولا تصاویر یعنی حضرت ابوطلحہ رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس گھر میں کتا یا تصویریں ہوں اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے

📖بخاری ج2ص880 باب التصاویر 📖

مسلم ج 2 ص 200 باب تحریم تصویر
📖صورۃ الحیوان📖

🔰عن عبد الله بن مسعود قال سمعت رسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم يقول اشد الناس عذابا عند الله المصورون یعنی حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی ٰ نے فرمایا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالی کے یہاں سب سے زیادہ عذاب ان لوگوں کو دیا جائے گا جو جاندار کی تصویر بناتے ہیں

📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱
📖بخاری ج2ص880 باب التصاویر📖

📖 مسلم جلد 2 صفحہ 201📖
📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱

🔰عن ابن عباس قال سمعت رسول الله صلى الله تعالى عليه وسلم يقول من صور صورۃ فان الله معذبه حتى ينفخ فيه الروح وليس بنافخ فيها ابدا یعنی حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے فرمایا کہ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جو شخص (جاندار کی) تصویر بنائے گا تو اللہ تعالی بالیقین اسے عذاب دے گا یہاں تک کہ وہ اپنی بنائی ہوئی تصویر میں جان ڈال دے اور یہ حقیقت ہے کہ وہ اس میں کبھی جان نہیں ڈال سکے گا (اس لئے عذاب کا مستحق ہونا یقینی ہے)

بخاری ج2ص881 باب من لعن المصور

🔰عن عائشه قالت قال النبي صلى الله عليه وسلم اولئك اذا مات فيهم الرجل الصالح بنوا على قبره مسجدا ثم صوروا فيه تلك الصور اولئك شرار خلق الله یعنی حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہما نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ حبشہ کے لوگوں کا حال یہ ہے کہ جب ان میں کوئی نیک آدمی مر جاتا ہے وہ اس کی قبر پر عبادت کھانا بنا لیتے ہیں پھر اس میں ان (نیک لوگوں کی) تصویر بناتے ہیں یہ لوگ اللہ تعالی کی بدترین مخلوق ہیں 👇👇👇

📖مشکوۃ صفحہ 386 باب التصاویر📖

🔰حضرت ملا علی قاری رضی اللہ تعالی عنہ مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح میں تحریر فرماتے ہیں کہ قال اصحابنا وغیرھم من العلماء تصویر صورۃ الحیوان حرام شدید التحریم و ھو من الکبائر لانہ متوعد علیہ بہذاالوعید الشدید المذکور فی الاحادیث 👇👇👇

📖مرقات جلد 8 صفحہ نمبر 326 📖

🔰حدیث شریف میں ہے ان من اشد الناس عذابا یوم القیامۃ الذین یشتبھون بخلق اللہ یعنی بے شک نہایت سخت عذاب روز قیامت ان تصویر بنانے والوں پر ہوگا جو خدا کے بنائے ہوئے کی نقل کرتے ہیں 👇👇

📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱
📖مسلم شریف جلد 2 صفحہ 200📖
📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱

🔰رد المحتار میں ہے فعل التصویر فھو غیر جائز طلقا لانہ مضاھاۃ لخلق اللہ یعنی تصویر بنانا مطلقا جائز نہیں ہے کیونکہ وہ تخلیق الہی سے مشابہ ہے

📖رد المحتار جلد 2 ص 420📖

🔰فتاویٰ رضویہ میں ہے 🔰

🔰حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ذی روح کی تصویر بنانا اور بنوانا اور اعزازا اپنے پاس رکھنا سب حرام فرمایا اور اس پر سخت وعیدیں ارشادکیں اور ان کے دور کرنے اور مٹانے کا حکم فرمایا احادیث اس بارے میں حد تواتر پر ہیں پھرچند سطر بعد تحریر فرماتے ہیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے ہے رسول اللہ صلی اللہ وسلم فرماتے ہیں قال اللہ تعالی و من اظلم ممن ذھب یخلق کخلقی یعنی اللہ تعالی فرماتا ہے اس سے بڑھ کر ظالم کون جو میرے بنائے ہوئے کی طرح بنانے چلے 👇👇

📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱
📖فتاویٰ رضویہ جلد 9 ص 143📖
📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱

🔰حضور مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مولانا مفتی الشاہ محمد مصطفی رضا خان رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ جاندار کا فوٹو کھینچنا یا کھچوانا دونوں حرام ہے 👇👇👇

📖فتاوی مصطفویہ صفحہ نمبر 449📖

🔰حضور صدرالشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں تصویر کھیچنا یا کھیچوانا یا اسے بروجہ تعظیم رکھنا ناجائز وحرام ہے اس کا مکان میں بطور تعظیم واعزازرکھنا جائز نہیں نیز یہ حدیث نقل فرماتے ہیں

🔰حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ کل مصور فی النار یجعل لہ بکل صورۃ صورھا نفسا فیعذبہ فی جھنم 👇👇

📖فتاوی امجدیہ جلد چہارم ص174📖

🔰اور حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں تصویر بنانا یا بنوانا وہ بہرحال حرام خواہ وہ دستی (ہاتھ کے ذریعے سے) ہو یا عکسی (کیمرہ یا موبائل سے) دونوں کا حکم ایک ہے 👇👇

📖بہار شریعت ح 3 جلد 1 ص 629📖

📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱

🔮2🔮رہا تصاویر کا فون کی میموری🗃 (MEMORY )میں پوشیدہ رکھنا تو شرعآ یہ فعل بھی ناجائز و ممنوع ہے اس لئے کہ اگرچہ وہ تصویر فی الوقت پوشیدہ ہے لیکن بعد میں اسے اسکرین 🖥(SCREEN )🖥پر لائے گا جو بلاشبہ ناجائز و ممنوع ہے اور جتنی مرتبہ اسے اسکرین🖥(SCREEN )🖥 پر لا کر دیکھے گا ہر بار ایک فعل حرام کا مرتکب ہوگا اور امر ممنوع کے لیے کسی چیز کو روکے رکھنا بھی ممنوع ہے 👇👇

🔰فتاویٰ رضویہ شریف میں ہے اقول و لا قرۃ عین فیہ لمن یمسک التصاویر فی صندوقیہ للنظر فیھا متی شاء فانھا و ان کانت مستورۃ ما دامت فی الصندوق یفتحہ و یخرجھا فتظھر فیاتی التحریم والامسک لامر ممنوع ممنوع کمن امسک امرأۃ یفجر بھا فی اثم الفجور حین لا یفجر لان الاعمال بالنیات میں کہوں گا اس عبارت میں اس شخص کی آنکھ کی ٹھنڈک نہیں جس نے بکس میں تصویر رکھی ہو کہ جب چاہے انہیں دیکھ لے اس لیے کہ اگرچہ وہ چھپی ہوئی ہیں لیکن جب وہ بکس کھول کر نکالے گا نمایاں ہونگی لہذا تحریم کا حکم ہو گا اور ممنوع چیز کو رکھنا بھی منع ہے جیسے کہ کوئی عورت کو بدی کیلئے روک لے تو اس پر بدی کا گناہ ہوگا اگرچہ بدی نہ کر رہا ہوں اور اعمال کا اعتبار نیت سے ہے👇👇👇

📖فتاویٰ رضویہ ج9ص58نصف آخر📖

🔮3🔮یہی حکم تصاویر کا اپنے موبایل📥 سے دوسرے موبائل 📤پر ٹرانسفر💱(TRANSFER) 💱کرنے کا بھی جو معصیت پر اعانت اور گناہ ہے 👇👇

🔰اللہ تعالی فرماتا ہے ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان 👇👇

📖پارہ 4 آیت نمبر 2 سورۃ المائدہ 📖

🔰لہذا معلوم ہوا کہ تصاویر کا میموری میں محفوظ رکھنا بھی ناجائز و گناہ ہے موبائل والوں کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد تصاویر کو میموری سے محو (DELETE) کردیں

📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱

🔮4🔮جب مذکورہ بالا احادیث و علماء کرام کے اقوال سے ثابت ہوا کہ جاندار کی تصویر کھینچنا اور کھنچوانا ناجائز وحرام تو اب چاہے گھر میں جاندار کی تصویر کھینچ کر رکھے یا پھر

👈موبائل (MOBILE)کے پروفائل (PROFILE)📱

👈 اسٹیٹس (STATUS)🎭

👈کالر امیج (CALLER IMAGE) ☎️

🔰مثلا موبائل میں کالر امیج کی سیٹنگ یعنی ملٹی میڈیا موبائل میں ایک آپشن (پروگرام) کالر امیج (کال کرنے والے کا فوٹو )کا بھی ہوتا ہے اس کی سیٹنگ کے بعد کال کرنے والا جب کال کرتا ہے اس وقت موبائل کی گھنٹی بجنے کے ساتھ کال کرنے والے کا فوٹو موبائل کی اسکرین پر جھلملانے لگتا ہے موبائل میں اس قسم کا فوٹو یعنی کالر امیج سیٹ کرنا جائز نہیں ہے اسی طرح دوسرے پروگراموں میں بھی سیٹ کرنا جائز نہیں 👇👇

📖فتاویٰ شامی میں ہے 📖

🔰لحرمۃ تصویر ذی الروح 👇👇

📖فتاوی شامی جلد 9 صفحہ 519📖

📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱

🔮5🔮ایسے ہی موبائل کے 📱

👈واٹساپ (WHAT’SAAP)🌏

👈 فیس بک(FACEBOOK) 📧

👈ٹویٹر(TWITTER) 📬

👈یو ٹیوب (YOU TUBE) 🌐

وغیرہ کی پروفائل(PROFILE) پر تصویر رکھنا ناجائز و حرام ہے

📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱

🔮6🔮ویڈیو کیمرہ 📹(VIDEO CAMERA)📹سے 🎞فلم 🎞بنانا حرام و گناہ ہے یہی حکم اسے 📺ٹی وی(T.V) 📺کی اسکرین 🖥(SCREEN)🖥 یا موبائل📱(PHONE)📱 کی اسکرین پر نکال کر دیکھنے کا بھی ہے کہ جس طرح تصویر کشی حرام ہے ایسے ہی اس کا استعمال بھی حرام و گناہ ہے اور ایسے ہی ویڈیو کو👇👇

👈ٹک ٹوک (TIK TOK) 🎶

👈ویگو ویڈیو(VIGO VIDEO) 💽

👈انسٹاگرام(INSTAGRAM) 🎬

👈بیگو لایو (BIGO LIVE)🎞

👈 لایو می(LIVE ME) 📺

👈لائک ویڈیو (LIKE VIDEO)📹

👈 واٹساپ (WHAT’SAAP)🌍

👈 فیس بک(FACEBOOK) 🎭

👈ٹویٹر(TWITTER)📭

👈یو ٹیوب (YOU TUBE) 🌐🔎

🔰وغیرہ پر بھی اپ لوڈ (UPLOAD) کرنا ناجائز و گناہ اور حرام ہے کہ 👇

📖حدیث شریف میں ہے 📖

🔰ان اصحاب ھذہ الصور یعذبون یوم القیامۃ لھم احیوا ما خلقتم یعنی ان تصاویر بنانے والوں کو قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا جو ان سے کہا جائے گا تم نے بنایا ہے اس میں جان ڈالو 👇

📖بخاری شریف جلد 2 صفحہ 880 📖

🔰ان اصحابہ ھذہ الصور کے تحت 👇

🔰 ملا علی قاری مرقاۃ المفاتیح میں تحریر فرماتے ہیں کہ وھو یشمل من یعملھا و من یستعملھا یعنی وعیدیں بنانے والے اور بنوانے والے دونوں پر ہیں

📖مرقاۃ المفاتیح جلد 8 صفحہ 328📖

📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱

🔮🔰🔮خلاصہ کلام یہ ہے کہ جب مذکورہ بالا احادیث مبارکہ و فقہائے کرام و علماء عظام کے اقوال سے ثابت ہوا کہ جاندار کی تصویر خواہ وہ یکجہتی ہو یا شش جہتی سایہ دار ہو یا بے سایہ دار دستی (ہاتھ کے ذریعہ سے) ہو یا عکسی (کیمرہ یا موبائل کے ذریعے سے) ہو کھینچنی بالاتفاق حرام قطعی اور کھینچوانا حرام ظنی ہے 👇👇

📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱
🔮لہذا وہ حضرات
📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱

👈جو موبائل فون میں کسی نہ کسی کی تصویر لیتے ہیں یا لئے ہوئے ہیں

👈یا موبائل کے میموری میں تصاویر رکھتے ہیں جو وقتا فوقتا اس میموری میں سے نکال کر اسکرین پر لا کر دیکھتے ہیں یا دکھاتے ہیں

👈کوئی اپنے پیرومرشد کی تصویر لیے گھومتا ہے تو کوئی اپنے بچوں کی یا والدین کی

👈اور یہی تصاویر اپنے📤 موبائل سے دوسرے کے موبائل 📥میں منتقل 💱(TRANSFER )💱کر تے ہیں

👈یا موبائل 📱(MOBILE)📱کے پروفائل 🗓(PROFILE) 🗓

👈اسٹیٹس (STATUS)🎭

👈کالر امیج (CALLER IMAGE)☎️

👈واٹساپ (WHAT’SAAP)🌍

👈فیس بک(FACEBOOK) 🎭

👈ٹویٹر(TWITTER) 📭

👈یو ٹیوب (YOU TUBE) 🔎🌐🔎

👈وغیرہ کی پروفائل(PROFILE) پر تصویر رکھتے ہیں

👈یا ویڈیو کیمرہ 📹(VIDEO CAMIRA)📹سے جو آجکل ویڈیو گرافی🎞(VIDEO GRAPHY) 🎞کرتے ہیں

👈 اور اس بنائی ہوئی ویڈیو فلم کو ٹی وی یا فون کی اسکرین پر اتار کر دیکھتے ہیں

👈یا اس ویڈیو کو

👈ٹک ٹوک (TIK TOK) 🎶

👈ویگو ویڈیو(VIGO VIDEO) 📺

👈انسٹاگرام(INSTAGRAM)🖥

👈 بیگو لایو (BIGO LIVE)💽

👈لایو می(LIVE ME) 🌐

👈 لائک ویڈیو (LIKE VIDEO)👍

👈واٹساپ (WHAT’SAAP)🌍

👈فیس بک(FACEBOOK) 🎭

👈ٹویٹر(TWITTER) 📭

👈یو ٹیوب (YOU TUBE) 🔎🌐🔎

👈وغیرہ پر اپلوڈ(UPLOAD)کرتے ہیں

🙏👈ان حضرات سے اس ناچیز کا ادبانہ مخلصانہ اور عریضانہ گزارش ہے کہ ان سب خرافات سے بچیں اور دوسروں کو بچنے کی تلقین کریں نیز اللہ تعالی اور اس کے رسول کے احکامات پر عمل کرنے کی کوشش کریں اور اپنے آخرت کی فکر کریں🤲🤲🤲🤲👇👇👇

📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱
اللہ تبارک وتعالی ہم تمامی حضرات کو اہلسنت والجماعت المعروف مسلک اعلی حضرت پر قائم و دائم رکھے آمین بجاہ النبی الکریم و آلہ الطیبین الطاھریین وابنہ الغوث الاعظم الجیلانی ومعین الدین حسن السنجری والاجمیری وعبدہ الامام احمد رضا البریلوی وسیدنا اختر رضا صلی اللہ علیہ و سلم ورضوان اللہ علیہم اجمعین
📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱

*(🌺واللہ اعلم بالصواب🌺)*

📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱

*✍ کتبہ: ابو محمد بدرالکمال رضا، جلال الدین احمد امجدی رضوی نائےگائوں ضلع ناندیڑ مہاراشٹرا مدرس جامعہ قادریہ رضویہ ردرور منڈل ضلع نظام آباد تلنگانہ الھند ـ*
*(بتاریخ ۱۲/ اپریل بروز جمعہ ۲۰۱۹/ عیسوی)*
*( موبائل نمبر 📞8390418344📱)*

📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱
الجواب صحيح والمجيب نجيح فقط محمد عطاء الله النعيمي غفرله خادم الحدیث والافتاء بجامعۃالنور جمعیت اشاعت اہلسنت (پاکستان) کراچی
📱ــــــــــــــــــ✿🎥✿ـــــــــــــــــــ📱

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top