جان بوجھ کر وہابی کے ساتھ نکاح پڑھانے والے کی امامت کیسی؟
مسئلہ: از محمد وکیل بھٹملا ضلع بستی
خالد نے جان بوجھ کر ہندہ کا نکاح محمود وہابی کے ساتھ پڑھ دیا عندالشرع خالد پر کیا حکم ہے؟ اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب: وہابی کے ساتھ نکاح پڑھنا جائز نہیں۔ خالد سخت گنہگار لائق عذاب قہار ہے۔ اس پر لازم ہے کہ مجمع عام میں لوگوں کے سامنے علانیہ توبہ واستغفار کرے اور اپنی غلطی پر نادم ہو اور نکاحانہ پیسہ بھی واپس کرے۔ اگر وہ ایسا نہ کرے تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں اور نہ اس سے کسی قسم کا اسلامی تعلق رکھنا جائز ہے۔ ھٰذا ماظھرلی وھو تعالٰی اعلم بالصواب۔
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
۸؍ رجب المرجب ۱۳۹۷ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۳۲۵)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند