جس مولانا کی اکثر فجر کی نماز قضا ہو جاتی ہے‘ اور بازار میں ہوٹل پر بیٹھ کر چائے وغیرہ پیتے ہیں ایسے مولانا صاحب کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
مسئلہ: از محمد یعقوب رضوی متھرا بازار ضلع گونڈہ
ایک سند یافتہ مولانا صاحب ہیں جن کی اکثر فجر کی نماز قضا ہو جاتی ہے‘ اور بازار میں ہوٹل پر بیٹھ کر چائے وغیرہ پیتے ہیں ایسے مولانا صاحب کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟
الجواب: جس مولوی کی فجر کی نماز اکثر قضا ہو جاتی ہے وہ فاسق ہے اس کے پیچھے نماز پڑھنا مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے ھٰکذا فی کتب الفقیہ وھو تعالٰی ورسولہُ الاعلٰی اعلم۔
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
۱۳؍ جمادی الاولیٰ ۱۳۹۹ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۳۰۳)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند