جس کو داڑھی نہیں ہوئی یا ہلکی ہوئی ہے اس کی امامت عند شرح کیسی؟

جس کو داڑھی نہیں ہوئی یا ہلکی ہوئی ہے اس کی امامت عند شرح کیسی؟

مسئلہ: از محمد الیاس اشرفی، پیر محمد رضوی سلی گوڑی (مغربی بنگال)
آدمی بالغ ہے مگر اس کی داڑھی نہیں آئی یا ہلکی ہلکی آ رہی ہے وہ حافظ بھی ہو چکا ہے یا یہ کہ ایک مشت سے کم ہی داڑھی ہوتی ہے بڑھتی نہیں یا یہ کہ داڑھی نکلنے کا امکان ہی نہیں۔ بتایا جائے کہ ان لوگوں کے پیچھے نماز ہو گی کہ نہیں اور ان کی اذان معتبر ہے کہ نہیں؟

الجواب: مذکورہ اشخاص کے پیچھے نماز ہو جائے گی اور ان کی اذان بھی شرعاً معتبر ہے البتہ جو لوگ کہ داڑھی منڈاتے ہیں یا کٹا کر ایک مشت سے کم رکھتے ہیں ایسے لوگوں کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں کہ وہ فاسق معلن ہیں۔ ھٰذا خلاصۃ ما فی الکتب الفقھۃ۔ وھو سبحانہ وتعالٰی اعلم۔

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
۳؍ ذوالقعدہ ۱۴۰۲ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۳۱۹)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top