جو شخص ہارمونیم کے ساتھ ڈھول بجائے اس کی امامت کیسی؟
مسئلہ: از دین محمد رضوی مقام کھیتکووایا جرنگڈیہہ ضلع گریڈیہہ (بہار)
ایک پیش امام نے ہر مونیم کے ساتھ ڈھول خود اپنے ہاتھ سے بجایا اور وہ بھی مدرسے کے اندر جو مسجد سے بالکل متصل ہے یعنی سامنے دو گز کے فاصلے میں۔ ایسے پیش امام کے پیچھے بغیر توبہ کئے نماز درست ہو گی یا نہیں؟ اور جو نمازیں پڑھی گئی ہیں ان کا کیا حکم ہے؟
الجواب: جس امام نے ہرمونیم کے ساتھ اپنے ہاتھ سے ڈھول بجایا بغیر توبہ کئے اس کے پیچھے نماز پڑھنا درست نہیں۔ ڈھول بجانے کے بعد توبہ سے پہلے جو نمازیں اس کے پیچھے پڑھی گئیں وہ دوبارہ پڑھی جائیں۔ وھو تعالٰی اعلم بالصواب۔
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
۱۵؍ رجب المرجب ۱۴۰۲ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۳۱۹)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند