جو نیت امام کی وہ نیت ہماری اس طرح نیت کرے تو نماز ہوگی یا نہیں؟

جو نیت امام کی وہ نیت ہماری اس طرح نیت کرے تو نماز ہوگی یا نہیں؟

مسئلہ: از ضیاء الحق ساکن ڈومری پوسٹ کٹرہ ضلع مظفرپور (بہار)
زید عید کی نماز پڑھانے کھڑا ہوا اور کہا جسے عید کی نماز کی نیت نہ آتی ہو وہ کہہ دے ’’جو نیت امام کی وہ نیت میری۔‘‘ کیا یہ کہنے سے نماز عید ہو جائے گی؟

الجواب: ہاں ہو جائے گی۔ بہار شریعت حصہ سوم ص ۵۳ میں ہے: جب امام کے پیچھے ہو اور یہ نیت کرے کہ امام جو نماز پڑھتا ہے وہی میں بھی پڑھتا ہوں تو یہ نماز ہو جائے گی۔ انتہی۔ وھو تعالٰی اعلم

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
۱۹؍ ذوالقعدہ ۱۳۸۶ھ؁
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۲۳۵)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top