حضور غوث پاک ،قطبیت کبری پر فائز ہیں
رضی اللہ تعالیٰ عنہ
_______________________________________
وا ہ کیا مرتبہ اے غو ث ہے با لا تیرا
اونچے اونچوں کے سروں سے قدم اعلیٰ تیرا
______________
“حضور سیدنا مرشدنا غوثِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشاد فرماتے ہیں ،،_*”درست العلم حتیٰ صرت قطبا _*
میں علم حاصل کرتا رہا یہاں تک کہ
قطب ہوگیا -:سبحان اللہ ماشااللہ ،،
کیا شان ہے ہمارے حضور غوثِ پاک کی
بعض لوگ دنیاوی علم حاصل کرتے ہیں تو کوئی ڈاکٹر ،انجینئر ,آئی ایس ,پی سی ایس اور پروفیسر ہوجاتے ہیں _اور بعض دینی علوم یعنی (قرآن وحدیث فقہ و تفسیر) کا حصول
کرکے حافظ “قاری مولانا “مفتی محقق “مفسر اور محدث بنتے ہیں کوئی منطقی وفلاسفی” ہوجاتاہے ،
لیکن واہ رے ہم سب کے مرکز عقیدت “حضور غوث پاک “کی شان وخوبی اور کمال دیکھئے کہ وہ تحصیل علم کرتے کرتے قطب ہوگئے اور انہوں نے بمنشائے قدرت خود اپنا قصیدہ لکھا جس کا یہ مذکورہ بالا مصرع ہے ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
“اللہ تعالیٰ نے” حضور غوث الاعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو وہ مقام ومرتبہ عطا فرمایا ہے کہ بعض دیگر اولیاء کرام ان کی گرد راہ پانے سے رہے اور کسی کو اتنی بلندی نہیں مل سکی اول وآخر تمام اولیاء کرام آپ کے تابع ہیں اور آپ تاجدار ولایت و کرامت ہیں ،_آپ پیر ہی نہیں پیروں کے بھی پیر ہیں -:
آپ نے خود ممبر شریف سے ایک بار یہ مبارک کلمات ادا فرمائے تھے،،،، _*”قدمی ھذہ علی رقبۃ کل ولی اللہ _*,_____میرا یہ قدم تمام اولیاء کی گردن پر ہے ،
جس وقت آپ نے یہ ارشاد فرمایا تو سنتے ہی آپ سے پہلے اور بعد کے تمام اولیاء کرام نے اپنی اپنی گردنیں جھکادیں ،سبحان اللہ
______”اعلیٰ حضرت امام عشق ومحبت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان “شعر کے قالب میں ڈھال کر اس کو بیان فرماتے ہیں کہ
_*”جو ولی قبل ہوئے یا بعد ہوئے یا ہونگے _*
_*”سب ادب رکھتے ہیں دل میں مرے آقا تیرا _*
__________”منقول ہے کہ حضور غوث الاعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے جدِ کریم حضور سید عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی” بارہویں شریف نہایت ہی تزک و احتشام، عقیدت واحترام اور شوق وذوق سے کیا کرتے تھے تو حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے عالم رویا میں آپ کو بشارت دی اور فرمایا بیٹے” عبد القادر ” جس طرح تم میری بارہویں کرتے ہو
اسی طرح میری امت لوگ تمہاری گیارھویں کیا کریں گے ،
آج جو روئے زمین پر تمام خوش عقیدہ مسلمان بڑے دھوم دھام سے “گیارہویں شریف” مناتے ہیں اور حضور غوث الثقلین سیدنا محی الدین شیخ عبدالقادر جیلانی بغدادی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی بارگاہ میں عقیدت ومحبت کا نذرانہ پیش کرتے ہیں
یہ سب حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی عطا ہے ،
اللہ تعالیٰ حضور غوث پاک کو ولایت وکرامت میں پاور فل بنایا ہے ،
حضور غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میرا مرید بغیر توبہ کے نہیں مرے گا ،،سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔
ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ ہمارے گنہگار ہاتھوں میں دامنِ شاہ جیلاں ہے ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
————————————————————-
(_*راقم الحروف _*)
_*”محمد طاہرالقادری کلیم فیضی بستوی _*, سربراہ اعلیٰ مدرسہ انوار الاسلام قصبہ سکندر پور ضلع بستی یوپی ،
١١/ربیع الثانی ١٤٤٥
بروز جمعہ