قران خوانی میں سب لوگوں کا بلند آواز سے قران پڑھنا کیسا ہے؟
مسئلہ: از محمد اسلمؔ۔ بھیونڈی۔
قرآن خوانی میں سب لوگوں کو بلند آواز سے قرآن مجید پڑھنا کیسا ہے؟
الجواب: ناجائز و حرام ہے۔ بہار شریعت حصہ سوم ص ۱۰۲ میں بحوالۂ درمختار ہے کہ مجمع میں سب لوگ بلند آواز سے (قرآن مجید) پڑھیں یہ حرام ہے۔ اکثر تیجوں میں سب بلند آواز سے پڑھتے ہیں یہ حرام ہے اگر چند شخص پڑھنے والے ہوں تو حکم ہے کہ آہستہ پڑھیں۔
انتھٰی بالفاظہ ھٰذا ماعندی والعلم بالحق عنداللّٰہ تعالٰی ورسولہُ الاعلٰی جل جلالہ وصلی المولٰی علیہ وسلم
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
۱۷؍ ذی الحجہ ۱۳۸۶ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۲۴۸)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند