نابالغوں کی امامت بالغ کر سکتا ہے یا نہیں؟
مسئلہ: از عطاء اللہ مدرسہ نوریہ بینی نگر پوس کٹھیلا ضلع بستی
نابالغوں کی امامت بالغ کر سکتا ہے یا نہیں نیز ایک بالغ اور چند نابالغوں کی امامت بالغ کر سکتا ہے یا نہیں؟
الجواب: بالغ امام نابالغوں کی امامت کر سکتا ہے اسی طرح ایک بالغ اور چند نابالغ مقتدیوں کی بھی بالغ امامت کر سکتا ہے۔ وھو تعالٰی اعلم۔
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
۱۴؍ ربیع الاولیٰ ۱۴۰۰ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۲۹۲)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند