نماز تہجد اور صلاۃ التسبیح جماعت کے ساتھ پڑھنا کیسا ہے؟

نماز تہجد اور صلاۃ التسبیح جماعت کے ساتھ پڑھنا کیسا ہے؟

مسئلہ: از محبوب خاں عرفانی ٹرسٹی جامع مسجد منچر ضلع پونہ (مہاراشٹر)
نماز تہجد اور صلاۃ التسبیح جماعت کے ساتھ پڑھنا کیسا ہے؟

الجواب: بلاتداعی مضائقہ نہیں اور تداعی کے ساتھ مکروہ۔ تداعی کے معنی ہیں ایک دوسرے کو بلانا ‘جمع کرنا اور اسے کثرت جماعت لازم عادی ہے جس کی تحدید یوں فرمائی گئی ہے کہ امام کے ساتھ ایک دو شخص تک بالاتفاق بلاکراہت جائز اور تین میں اختلاف اور چار مقتدی ہوں تو بالاتفاق مکروہ ہے۔ ھٰکذا فی الفتاویٰ الرضویہ۔ وھو تعالٰی اعلم

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدیؔ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۳۴۲)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top