وضو کے بعد منہ میں پاخانہ کی بدبو محسوس ہو تو کیا کریں؟

وضو کے بعد منہ میں پاخانہ کی بدبو محسوس ہو تو کیا کریں؟

مسئلہ: از- محمد حنیف مدرسہ اسلامیہ جلال پور سکندرہ مدیاپور۔ ضلع کان پور۔
وضو کرنے کے بعد یا سنتیں پڑھنے کے بعد کبھی جمعہ کی نماز ختم ہونے کے بعد کبھی عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد منہ میں پاخانہ کی بو محسوس ہو اس وقت کیا کرنا چاہئے گاؤں میں جتنے کنویں ہیں ان میں تقریباً اسی طرح کا پانی ہوتا ہے کبھی حوضوں میں وضو کرنے کے بعد بو معلوم ہوتی ہے‘ اور شہروں میں مساجد کے نلوںکا پانی بھی نمکین ہوتا ہے جوپانی آج نمکین معلوم ہوتا ہے پہلے ایسا نہیں تھا بارہا کئی مہینہ پیا گیا کبھی نمکین نہیں معلوم ہوا؟
الجواب: بعون العزیز الملک الوھاب۔
ظاہر یہ ہے کہ پانی بدبودار نہیں ہے اس لئے کہ اگر اس میں بدبو ہوتی تو وضو کرنے کے موقع پر خاص کر ناک میں پانی ڈالتے وقت ضرور محسوس ہوتی۔ غالباً جن لوگوں کے منہ میں نماز کے بعد پاخانہ کی بدبو محسوس ہوتی ہے ان کو پائریا کی بیماری ہے کہ اس مرض کی زیادتی میں ایسی ہی بدبو محسوس ہوتی ہے۔ جس پانی میں پاخانہ کی بدبو ہو اس سے وضو وغیرہ ناجائز ہے‘ اور نمکین پانی سے جائز ہے۔
درمختار مع شامی جلد اوّل ص ۱۲۴میں ہے:
ینجس الماء القلیل بتغیر احد اوصافہ من لون اوطعم اوریح بنجس ا ھ تلخیصتاً‘
اور فتاویٰ عالمگیری جلد اوّل مصری ۲۰ میں ہے:
لا یجوز التوضؤ بماء الملح اذا ذھبت رقتہ وصارثخینا فان بقیت رقتہ ولطافتہ جاز کذا فی فتاویٰ قاضی خاں ملخصًا۔
وھو تعالٰی اعلم

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
۱۷؍ ربیع الآخر ۱۴۰۱ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۱۶۴/۱۶۳)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top