کپڑے پر اگر ایک دن سے لے کر سات سال کا لڑکا پیشاب کر دے تو بغیر صاف کئے اس کپڑے کو پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

کپڑے پر اگر ایک دن سے لے کر سات سال کا لڑکا پیشاب کر دے تو بغیر صاف کئے اس کپڑے کو پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

مسئلہ: از میرپور پوسٹ قیصر گنج ضلع بہرائچ شریف مرسلہ محمود علی، محمد صدیق، محمد نذیر
زید کے کپڑے پر اگر ایک دن سے لے کر سات سال کا لڑکا پیشاب کر دے تو بغیر صاف کئے اس کپڑے کو پہن کر وہ امامت کرسکتا ہے یا نہیں؟

الجواب: لڑکا یا لڑکی خواہ ایک روز کے ہوں یا سات سال کے ان کے پیشاب نجاست غلیظہ ہیں کہ اگر کپڑے یا بدن میں لگ جائیں تو ان کا پاک کرنا فرض ہے بغیر پاک کئے نماز پڑھائی تو امام و مقتدی کسی کی نماز نہیں ہو گی‘ اور قصداً پڑھائی تو گناہ بھی ہوا‘ اور اگر بہ نیت استخفاف ہے تو کفر ہوا اور اگر درہم کے برابر ہے تو پاک کرنا واجب ہے بے پاک کئے نماز پڑھائی تو مکروہ تحریمی ہوئی یعنی ایسی نماز کا امام ومقتدی دونوں پر اعادہ واجب ہے‘ اور قصداً پڑھائی تو گنہگار بھی ہوا اور درہم سے کم ہے تو پاک کرنا سنت ہے بے پاک کئے نماز ہو گئی مگر خلاف سنت ہوئی ایسی نماز کا اعادہ بہتر ہے۔
ھٰکذا فی بھار الشریعۃ لصدر الشریعۃ رحمۃ اللّٰہ علیہ۔

کتبہ: جلال الدین احمد امجدی
۱۴؍ من ربیع الاول ۱۳۸۱ھ
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۱۷۳)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top