کیا حضرت خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالی عنہ کی بارگاہ میں حاضری دینے سے پہلے حضور محبوب الہی نظام الدین اولیاء رضی اللہ تعالی عنہ کی بارگاہ میں حاضری دینا ضروری ہے؟
KYA HUZOOR KHWAJA GAREEB NAWAZ KI BARGAH MEN HAZIRI DENE SE PAHLE HAZRAT MAHBUBE ILAHI KI BARGAH MEN HAZIRI DENA ZAROORI HAI?
क्या हुजूर ख्वाजा गरीब नवाज़ की बारगाह में हाजिरी देने से पहले हज़रत महबूबे इलही की बारगाह में हाज़िरी देना ज़रुरी है?
السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ
کیافرماتےہیں علماءکرام اس مسئلہ ھذا میں کہ یہ جو
عوام میں مشہور ہےکہ حضرت خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالی عنہ کی بارگاہ میں حاضری دینے سے پہلے حضور محبوب الہی نظام الدین اولیاء رضی اللہ تعالی عنہ کی بارگاہ میں حاضری دینی پڑےگی تب حضرت خواجہ غریب نواز رضی اللہ تعالی عنہ کی خدمت میں حاضر ہونا چاہیے اسکی کیا حقیقت ہے؟ وضاحت فرمائیں کرم نوازش ہو گی
(ساںٔل محمداشتیاق احمد بیلا سیتامڑہی بہار)
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
الجواب
اس کی کوئی حقیقت و حیثیت نہیں ہے کیونکہ اس کی کوئی اصل نہیں ہے نیز اس طرح کی کوئی روایت نظر سے نہ گذری یہ سب جاہلانہ خیالات ہیں لہذا اس طرح کے جاہلانہ خیالات سے پرہیز کریں اور دوسروں کو پرہیز کرائیں اسی میں ہمارے لئے دنیا و آخرت میں بھلائی ہے۔
ہاں!اگر ان جاہلانہ خیالات کو چھوڑ کر صرف اور صرف اس نیت سے حضور محبوب الہی نظام الدین اولیاء رضی اللہ تعالی عنہ کی بارگاہ میں حاضری دیں کہ وہ بھی ہیں تو اسی سلسلۂ چشتیہ کے ایک بزرگ ہستی تب کوئی بات ہی نہیں لیکن اس طرح کی جاہلانہ خیالات کی بنیاد پر جانا درست نہیں ہے
کتبہ:
جلال الدین احمد امجدی رضوی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند
8390418344