کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک سے لگا ہوا حصہ کعبہ شریف سے افضل ہے؟

کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک سے لگا ہوا حصہ کعبہ شریف سے افضل ہے؟

مسئلہ:
از سیّد محمد اختر چشتی آستانۂ عالیہ صمدیہ پھپھوند شریف۔ ضلع اٹاوہ (یو-پی)
کیا یہ عقیدہ حق ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم مبارک سے زمین کا جو حصہ لگا ہوا ہے وہ کعبہ شریف سے افضل ہے؟


الجواب:

سرکار اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم انور سے زمین کا جو حصہ لگا ہوا ہے وہ کعبہ شریف سے بلکہ عرش و کرسی سے بھی افضل ہے۔ بے شک یہ عقیدہ حق ہے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان تحریر فرماتے ہیں: تربت اطہر یعنی وہ زمین کہ جسم انور سے متصل ہے کعبہ شریف بلکہ عرش سے بھی افضل ہے۔
(فتاویٰ رضویہ جلد چہارم ص ۶۸۷)
اور درمختار مع شامی جلد دوم ص ۲۵۷ میں ہے:
ماضم اعضاء ہ علیہ الصلاۃ والسلام فانہ افضل مطلقا حتی من الکعبۃ والعرش والکرسی اھ
وھو تعالٰی اعلم۔

کتبہ:
جلال الدین احمد الامجدی

(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۱۱)
ناشر:
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top