ہم آپ کی لڑکی کوطلاق دینا چاہتے ہیں۔ طلاق، طلاق، طلاق، طلاق، طلاق، طلاق کونسی طلاق واقع ہوگی؟

ہم آپ کی لڑکی کوطلاق دینا چاہتے ہیں۔ طلاق، طلاق، طلاق، طلاق، طلاق، طلاق کونسی طلاق واقع ہوگی؟

مسئلہ: از فاروق احمد پورینہ بستی
زید نے اپنے ماموں کے نام اپنی مدخولہ بیوی کے بارے میں مندرجہ ذیل تحریری بھیجی۔ اس تحریر کے بموجب اس کی بیوی پر کون سی طلاق واقع ہوئی۔ محترم المقام جناب ماموں صاحب السلام علیکم! بعدہ تحریر یہ ہے کہ نہ آپ ہمارے لائق ہیں نہ ہم آپ کے لائق ہیں لہٰذا ہم آپ کی لڑکی کوطلاق دینا چاہتے ہیں۔ طلاق، طلاق، طلاق، طلاق، طلاق، طلاق۔

الجواب: صورت مسئولہ میں زید کی بیوی پر طلاق مغلظہ واقع ہو گئی کہ اب بغیر حلالہ وہ زید کے لئے حلال نہیں۔
قال اللّٰہ تعالٰی: فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلاَ تَحِلُّ لَہٗ مِنْم بَعْدُ حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہٗط وھو تعالیٰ اعلم بالصواب۔

کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
۴؍ رمضان المبارک ۱۴۹۲ھ؁
(فتاوی فیض الرسول،ج:۱،ص:۱۱۳)
ناشر
جلال الدین احمد امجدی نعیمی ارشدی خادم جامعہ گلشن فاطمہ للبنات پیپل گاؤں نائیگاؤں ضلع ناندیڑ مہاراشٹر الھند

Share and Enjoy !

Shares
Scroll to Top